20 اگست 2025 - 17:14
ہم ایران کے ساتھ دفاعی تعاون چاہتے ہیں، الیگزینڈر لوکاشینکو

صدر بیلاروس نے زور دے کر کہا کہ منسک-تہران دفاعی تکنیکی تعاون سمیت تمام شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار بننے کے لئے تیار ہیں / ایرانیوں کے لئے بیلاروسی ویزا کی شرط ختم کی گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بیلا روس (Belarus)  اور ایران دفاعی شعبہ سمیت تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنا چاہتے ہیں، یہ بات آج منسک میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان بات چیت کے دوران سامنے آئی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی "بیلٹا" کی رپورٹ کے مطابق، الیگزینڈر لوکاشینکو اور مسعود پزشکیان نے ایک اسٹراٹیجک پارٹنرشپ معاہدے پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

لُوکاشینکو نے کہا کہ "جیو پولیٹیکل ہلچل کے موجودہ حالات میں، منسک اور تہران باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے سوچے سمجھے اور مسلسل اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ہر نئے چیلنج کو ایک نئے موقع (Opportunity) میں بدلنے کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔"

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کسی بھی موضوع پر بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں اور وہ دفاعی تکنیکی تعاون سمیت وسیع شعبوں میں ایک دوسرے کے شراکت دار بن سکتے ہیں۔

ایران اور بیلاروس دونوں غیر قانونی مغربی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے بارے میں بیلاروسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پزشکیان نے ایران کے چار عشروں کے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران پابندیوں کو بے اثر کرنے میں بیلاروس کی مدد کے لئے تیار ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی، ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کو دونوں فریقین کے درمیان اعلیٰ سطحی اعتماد کے مطابق فروغ دینا چاہئے، جبکہ دفاعی اور تکنیکی شعبوں میں تعاون کو بھی وسعت دینا چاہئے۔

ایرانیوں کے لئے بیلاروسی ویزا کی شرط ختم کی گئی، ایرانی وزیر سیاحت  

ایرانی بھی چاہتے ہیں کہ اس علاقے کو قریب سے دیکھیں جہاں فطرت کے مناظر بہت اچھے ہیں اور یہاں کے جنگلات بھی بہت دلکش ہیں۔

دو چیزیں رکاوٹ تھیں: ایک یہ کہ دو ملکوں کے درمیان براہ راست پرواز نہیں تھی جس پر اتفاق ہوگیا۔ دوسری رکاوٹ ویزا کا مسئلہ تھا اور بیلاروس کے صدر نے مشترکہ اجلاس ـ اور صدر پزشکیان کی موجودگی ـ میں ویزا کا مسئلہ حل کرنے کا اعلان کیا اور اب ایرانی [بظاہر] ویزا کے بغیر بیلا روس جا سکیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha